اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بشار جعفری نے روس اور امریکا کے وزرائے خارجہ کی ملاقات سے قبل، جو ماسکو میں ہونے والی ہے، کہا ہے کہ مذاکرات کے دوران بعض رعایتیں دینے کے لئے شامی حکومت پر روس کے دباؤ کے بارے میں جو بیانات سامنے آرہے ہیں وہ بالکل بے بنیاد اور غلط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بات دباؤ ڈالنے کی ہو گی تو ہم امریکا سے کہیں گے کہ وہ دہشت گرد گروہوں اور سعودی عرب، قطر اور ترکی جیسے ملکوں پر دباؤ ڈالے، جو دہشت گرد گروہوں کے حامی ہیں تاکہ مذاکرات کو کامیاب بنانے میں مدد مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ جب طے یہ ہو چکا ہے کہ جنیوا مذاکرات میں صرف شامی گروہوں کے ہی نمائندے شریک ہوں گے اور ان مذاکرات میں کسی بھی دوسرے ملک کی مداخلت نہیں ہوگی، تو یہ معاملہ روس اور امریکا کے بھی شامل حال ہوتا ہے اس لئے دمشق پر ماسکو کے دباؤ کی باتیں بالکل بے بنیاد ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169